سلو اوور ریٹ، اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی

سلو اوور ریٹ، اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی

دبئی: آئی سی سی نے سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم کے کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد کر دی ہے۔ کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ ایڈیلیڈ میں آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے میں پاکستانی بولرز نے سست بولنگ کی جس پر آئی سی سی نے پاکستانی کپتان اظہر علی پر ایک میچ کی پابندی عائد کرتے ہوئے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا ہے جبکہ ٹیم کے بقیہ کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ لگایا گیا ہے۔

اظہر علی اپریل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ایک ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔ آسٹریلیا کے خلاف آخری میچ میں پاکستانی ٹیم نے دو اوور تاخیر سے کرائے۔