دیامرمیں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی میں برف باری کا سلسلہ جاری

دیامرمیں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی میں برف باری کا سلسلہ جاری

اسلام آباد: ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔دیامر میں بٹو گاہ ٹاپ ، نیاٹ ویلی اوراستور میں برف پڑی ہے، آج مری میں ایک فٹ تک برف پڑی جبکہ چلاس میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ملک کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دی ، گلگت بلتستان کے ضلع استور میں دودن سے ہلکی تیز برف باری جاری رہی ۔ملکہ کو ہسارمری میں،برف باری کے بعد بادلوں کی اوٹ سے سورج نکل آیا۔ملک بھر میں کہیں موسم بے انتہا سرد تو کہیں ابر آلود اور ہلکی سردی کا راج ہے، گلگت بلتستان میں برفیلے موسم نے رہائشوں کی مشکلات بڑھا دی ہے ۔


ضلع استور میں دو دن سے ہلکی اور تیز برف باری کا نہ روکنے والا سلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے شہر میں اب تک ڈیڑھ فٹ اور بالائی علاقوں میں 5فٹ برف کا ڈھیر لگ گیا، بجلی کا نظام درہم برہم اور اشیا خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔ چترال لواری ٹنل پر پاک آرمی انجینئروں نے راستوں پر سے برف ہٹا کر آمد ورفت کھول دی ہے ،آزاد کشمیر میں برفباری کا سلسلہ تھم جانے کے بعد سردی مزید بڑھ گئی ہے ،بارش اور برفباری کے بعد شمالی بلوچستان شدید سردی کی لپیٹ مِیں ہے ۔

نیوویب ڈیسک< News Source