آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

 آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

راولپنڈی:آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کی سفیر اینا لیپل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جرمن سفیر نے دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی کوششوں کو بھی سراہا۔