صرف اکشے کمار ہی حقیقی سٹنٹ مین نہیں!

صرف اکشے کمار ہی حقیقی سٹنٹ مین نہیں!

ممبئی:بالی ووڈ فلمیں جہاں رومانس اور موسیقی سے بھری ہوتی ہیں وہیں ایکشن بھی ان کا خاصا ہے ۔اگرچہ بالی ووڈ ایکشن ہالی ووڈ کے لیول کو تو نہیں چھو سکتے لیکن اپنی حیثیت ضرور رکھتے ہیں۔ان ہی ایکشنز کے دوران کئی فلمی ستاروں کو بڑے حادثات کا شکار بھی ہونا پڑا۔
1۔رنویر سنگھ
سٹائلش اداکار رنویر سنگھ فلم لٹیرا کے دوران اپنی کمر کا توازن کھو بیٹھے تھے اور کافی پریشانی سے دوچار رہے نہ صرف یہ بلکہ فلم غنڈے کی شوٹنگ کے دوران بھی زخمی ہوئے اور چہرے پر زخم کے باعث ٹانکے بھی لگوا بیٹھے تھے۔
2۔ہرتیک روشن
فلم کرش کے دوران ہرتیک سنگاپور میں موجود کسی عمارت سے 50فٹ کی بلندی سے گرے اور قدرتی طور پر بچ گئے ۔اس کے علاوہ اگنی پنتھ کے دوران انجری کی وجہ سے ایم آر آئی بھی کروا چکے ہیں۔
3۔شاہ رخ خان
کنگ خان اپنا کندھا اس وقت تڑوا بیٹھے جب وہ اپنی فلم چنائی ایکسپریس کی شوٹنگ کروا رہے تھے۔شاہ رخ اس سے پہلے ٹخنے،گھٹنے ،کلائی اور پسلیوں کی انجریز بھی کروا چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے خود سے فلمی سٹنٹس کرنے سے توبہ کر لی ہے اور اب ان کی جگہ ان کے سٹنٹ مین یہ کردار نبھاتے ہیں۔
4۔امیتابھ بچن
بگ بی کی فلم کولی کی انجری کسی کونہیں بھولتی جس کی وجہ سے انہیں مہینوں ہسپتال داخل رہنا پڑا تھا ۔شوٹنگ کے دوران ہونے والی یہ انجری جان لیوا ثابت ہوسکتی تھی لیکن’جسے رب رکھے اسے کون چکھے‘۔

5.اکشے کمار
اکشے کمار کو بالی ووڈ کا ”Original action hero“ مانا جاتا ہے ۔وجہ یہ ہے کہ اکشے کمار اپنی فلموں میں حقیقی رنگ بھرنے کی کوشش کرتے ہیں اور کہا یہ جاتا ہے کہ وہ اپنے ایکشنز کسی سٹنٹ مین سے کروانے کی بجائے خود کرتے ہیں۔موصوف ”راﺅڈی راٹھور“ کی شوٹنگ کے دوران کندھا تڑوانے کے علاوہ فلم کھلاڑیوں کے کھلاڑی میں کمر کی تکلیف سے بھی دوچار رہ چکے ہیں۔