ماریہ اقبال ترانہ نے دختر پاکستان کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

ماریہ اقبال ترانہ نے دختر پاکستان کا ایوارڈ اپنے نام کر لیا

مظفرآباد/حیدرآباد:ایگزیکٹیو ڈائریکٹر یوتھ فورم فار کشمیر ماریہ اقبال ترانہ کو بہترین کارکردگی پر ''دختر پاکستان '' کے ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔حیدر آباد میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی آئی جی حیدر آباد خادم حسین رند نے ماریہ اقبال ترانہ کو ''دختر پاکستان' ' کا ایوارڈ دیا، تقریب میں اسمبلی ممبران کے علاوہسول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ماریہ اقبال ترانہ کا تعلق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے ہے ۔

کشمیر ایشو، خواتین کے مسائل ، اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لئے پاکستان و آزادکشمیر میں ''یوتھ فورم فار کشمیر ''کے پلیٹ فارم سے کام کر رہی ہیں ۔ آزادکشمیر کے سیاسی ،سماجی اور عوامی حلقوں نے انہیں ایوارڈ ملنے پر مبارکباد پیش کی۔

مصنف کے بارے میں