کنر میں بچوں کو پاکستان میں حملوں کی تربیت دینے کا انکشاف

کنر میں بچوں کو پاکستان میں حملوں کی تربیت دینے کا انکشاف

لاہور: حساس اداروں نے ایک دس سالہ بچے کو حراست میں لیا تو انکشاف ہوا ہے کہ افغانستان کے علاقے کنر میں بچوں کو پاکستان میں حملوں کے لیے تربیت دی جا رہی ہے۔ محکمہ داخلہ نے لاہور میں سکیورٹی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت کر دی۔

حساس اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دس سالہ بچے کو حراست میں لیا جس نے خوفناک انکشاف کر دیا جس کے مطابق افغانستان کے علاقے کنر میں بچوں کو خودکش حملے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے۔ افغانستان میں موجود کالعدم تنظیمیں دس سے بارہ سال کے بچوں کو پاکستان میں حملوں کے لیے تربیت دے رہی ہیں۔

خفیہ اداروں نے سیکیورٹی تھریٹس جاری کر دیئے ہیں کہ ایک خودکش بمبار کو لاہور پہنچا دیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ لاہور نے سیکیورٹی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ ممکنہ دہشتگردی سے نمنٹنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور تعلیمی اداروں، ججز اور عدالتوں کے باہر سکیورٹی سخت کی جائے۔