بھارتی فلموں کی زینت نہیں بننا چاہتی بلکہ پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں

کراچی: بالی ووڈ میں شاہ رخ خان کے ہمراہ ڈیبیو کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان محض بھارتی فلموں کی زینت نہیں بننا چاہتیں بلکہ ان کے لیے پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں۔

اپنے ایک انٹرویوکے دوران جب پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے ان کی فلم “رئیس” کی پاکستان میں ریلیز کے حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میرے مداح فلم رئیس پاکستان میں ریلیزنہ ہونے پرافسردہ ہیں کیونکہ میں وہ پہلی پاکستانی اداکارہ ہوں جس نے بالی ووڈ کنگ شا ہ رخ خان کے ساتھ مرکزی کردارادا کیا ہے لیکن میری اس کامیابی کو نظربھی لگی ہے اوراسی وجہ سے ’’رئیس‘‘ پاکستان میں ریلیزنہ ہوسکی لیکن امید ہے کہ فلم کوپاکستان میں نمائش کی جلد اجازت مل جائے گی۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کی اجازت ملنے پرماہرہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے پابندی کے خاتمے کا فیصلہ بہت اچھا اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہی ہیں لیکن میں کردارسے سمجھوتہ کبھی بھی نہیں کرسکتی، میں ان ہی فلموں میں کام کروں گی جن کی کہانی اور کردار جاندارہوں.