دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

 دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کراچی: رینجرز اور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔رینجرز نے لیاری کلاکوٹ میں فوٹو لین میں ایک فلیٹ پر چھاپہ مارا اوروہاں دہشت گردی کے لیے چھپایا گیا بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

رینجرز ترجمان کےمطابق برآمد اسلحہ لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ گروپ نے شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بدامنی کے لیے چھپایاتھا۔ برآمد ہونے والے ہتھیاروں میں مختلف اقسام کی 15 رایفلز ، پانچ پستول 16 ہزار 832 گولیاں 301 دستی بم کے علاوہ دیگر ھتیار شامل ہیں۔
رینجرز نے شہر کےمختلف علاقوں کورنگی ، کلفٹن اور جمشید ٹاون میں چھاپے مارے اور تین ٹارگٹ کلرایک بھتہ خور سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ ایس ایی یو پولیس نے ماری پور روڈ سے بینکوں سے رقوم لیکر نکلنے والے افراد سے لوٹ مارکرنے والے ملزم علی عبا س کو گرفتار کرلیا۔

پی ای بی کالونی ، مبینہ ٹاون ، سایٹ اے ، مدینہ کالونی ، جمشید کوارٹر اور بلال کالونی پولیس نے چھاپے ماکر 16 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک من سے زائد  چرس ، اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا۔ نیو کراچی صبا سینما کے قریب نالے سے ایک نامعلوم شخص کی تین روز پرانی لاش ملی ۔

مصنف کے بارے میں