افغانستان میں خواتین اب یہ کام بھی کریں گی اور انہیں خصوصی تنخواہ بھی ملے گی ۔۔!!!

افغانستان میں خواتین اب یہ کام بھی کریں گی اور انہیں خصوصی تنخواہ بھی ملے گی ۔۔!!!

کابل: افغانستان میں حکومت نے فوج میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے نئے مراعاتی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

یہ پیکیج ایک ایسے وقت آیا ہے، جب گزشتہ ماہ پہلی افغان خاتون پائلٹ نیلوفر رحمانی کو ملک کے قدامت پسند حلقے کی تنقید کے بعد امریکا میں سیاسی پناہ لینا پڑی تھی۔

افغان وزارت دفاع نے ملکی فوج میں خواتین کا تناسب دس فیصد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا کہ بھرتی ہونے والی خواتین کے لیے خصوصی تنخواہ کا پیکیج بھی منظور کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق اِس وقت افغان فوج میں خواتین کی تعداد 1575 ہے۔

ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ حال ہی میں 400 خواتین نے دفاعی اداروں میں اپنی تربیت مکمل کرنے کے بعد عملی طور فوج میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مصنف کے بارے میں