نئے گورنر سندھ کیلئے محمد زبیر کا نام فائنل کر لیا گیا

نئے گورنر سندھ کیلئے محمد زبیر کا نام فائنل کر لیا گیا

نئے گورنرسندھ کے لئے نام فائنل ہو گیا.وزیراعظم نوازشریف نے وزیرمملکت برائے نجکاری محمد زبیر کوگورنرشپ دینے کا فیصلہ کر لیا.اعلان چند روز میں ہو جائے گا.
ن لیگ کا سندھ میں سیاست گرمانے کیلئے متحرک رہنما محمد زبیر کو گورنر لگانے پر اتفاق وزیر مملکت محمد زبیر کو گورنر سندھ بنائے جانے کا امکان ہے ۔ پہلے اس عہدے کیلئے سینیٹر مشاہداللہ ، نہال ہاشمی سمیت دیگر رہنماوں کے نام زیر غور تھا لیکن اب اس حوالے سے محمد زبیر کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق محمد زبیر کو پارٹی میں مشاورت کے بعد اس عہدے کیلئے سنجیدگی سے غور کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ن لیگ کو سندھ میں سیاست کو گرمانے کیلئے ایک متحرک رہنما کی ضرورت تھی اور اس کے لئے کسی تعلیم یافتہ شخص کی ضرورت تھی جس کے باعث محمد زبیر کو اس عہدے کیلئے منتخب کیا گیا ہے۔ محمد زبیر اب تک وزیر مملکت برائے نجکاری کے عہدے پر اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاہم پاناما لیکس کے معاملے پر اکثر ٹاک شوز میں اپنی مرکزی قیادت کا دفاع کرنے میں کافی متحرک نظر آتے ہیں.