جنوبی افریقہ کے مشہور سیاحتی شہر کیپ ٹاؤن میں پانی کا شدید بحران، اپریل تک پانی مکمل ختم ہونے کا اندیشہ

جنوبی افریقہ کے مشہور سیاحتی شہر کیپ ٹاؤن میں پانی کا شدید بحران، اپریل تک پانی مکمل ختم ہونے کا اندیشہ

"نیو نیوز تازہ ترین " 

کیپ ٹاؤن:سیاحوں میں بے حد مقبول جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق پانی ایک بنیادی ضرورت جس سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پینے، برتن، کپڑے، ہاتھ دھونے، نہانے اور پودوں کو بھی پانی کی ضرورت ہے۔ خدشہ ہے کہ کیپ ٹان دنیا کا وہ پہلا بڑا شہر بن جائے گا جہاں اپریل میں نلکے بلکل خشک ہوجائیں گے،اس کی بڑی وجہ گزشتہ 3 سالوں میں کم بارشیں، تیزی سے بڑھتی آبادی کی ضروریات ہیں۔

ڈیموں میں پانی 3 چوتھائی سے بھی کم رہ گیا ہے کچھ ٹائم بعد شہری شہر کے 200 مقررہ جگہوں سے پانی حاصل کرسکیں گے۔کیپ ٹان کے لوگ نہانے کے لئے شاور صرف 90 سیکنڈ یعنی 2 منٹ سے زیادہ استعمال نہیں کر رہے تاکہ پانی کو محفوظ کیا جاسکے جبکہ ہاتھ صاف کرنے کے لئے ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کیا جارہا ہے۔
دوسری جانب حکومت نے شہر بھر میں پانی کے دبا کو کم کردیا ہے مگر ابھی مقررہ ہدف 86 ملین لیٹر زیادہ ہے اور لوگ بالٹیوں، ڈرم اور سٹورین باکس میں پانی ذخیرہ کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ پانی سے بچوں کو مختلف پیٹ کی بیماریوں کا سامنا ہے۔

حکومت مختلف طریقے سے اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لئے آزما رہی ہے جن میں پلانٹس کا قیام اور سمندر کے پانی کو پینے کے قابل بنانا ہے۔ اس کے علاوہ زیر زمیں آبی ذخائر کو بڑھانے کے منصوبے بھی جاری ہیں۔