لاہور ہائیکورٹ، شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

لاہور ہائیکورٹ، شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں شیخ رشید کی نااہلی کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدالت کے رو برو موقف اختیار کیا ہے کہ شیخ رشید نے استعفیٰ کا اعلان کیا مگر استعفیٰ دینے سے نکار کر دیا۔

آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت شیخ رشید صادق اور امین نہیں رہے عدالت سے استدعا ہے کہ سربراہ عوامی مسلم لیگ کو نااہل قرار دیا جائے۔لاہور ہائیکورٹ نے درخواست ناقابل سماعت قراردیتے ہوئے خارج کردی۔