خواتین کیلئے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے: سعودی مفتی کا فتویٰ

خواتین کیلئے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے: سعودی مفتی کا فتویٰ

" نیو نیوز تازہ ترین " 

ریاض: سعودی عرب میں جہاں سعودی خواتین فٹبا ل میچ دیکھنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے وہیں سعودی عرب کے صوبے عسیر حکومت کے مذہبی امور کے سابق سربراہ شیخ سعد الہجیری نے خواتین کیلئے مردوں کا فٹ بال میچ دیکھنے کو حرام قرار دے دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی مفتی نے کہا کہ مسلمان خواتین کے لیے ٹی وی پر فٹ بال میچ دیکھنا حرام ہے کیونکہ خواتین کی نظر فٹبالرز کے گھٹنوں اور رانوں پر پڑتی ہے جسے دیکھنا گناہ ہے۔

آن لائن پوچھے گئے سوال کہ خواتین کے فٹ بال میچ دیکھنے سے انہیں کیا ملے گا اور اس کا کیا فائدہ؟ کا جواب دیتے ہوئے سعودی مفتی نے کہا کہ کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ خواتین کو مقابلے میں ہونے والے گولز سے کوئی دلچسپی نہیں ہوتی۔