سپریم کورٹ نے شاہد مسعود کے معاملے پر اہم میڈیا شخصیات کو طلب کرلیا

سپریم کورٹ نے شاہد مسعود کے معاملے پر اہم میڈیا شخصیات کو طلب کرلیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نجی ٹی وی اینکر شاہد مسعود کے معاملے پر اہم میڈیا شخصیات کو  اتوار  کو  طلب کر لیا۔

زینب قتل کیس میں ٹی وی اینکر شاہد مسعود کی جانب سے ملزم عمران علی کے 37 بینک اکانٹس کا مبینہ جھوٹا دعویٰ کرنے اور صحافتی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے سپریم کورٹ نے اہم میڈیا شخصیات کوعدالت عظمی کی لاہور رجسٹری میںطلب کرلیا ہے۔

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق عدالت نے زینب قتل کیس میں لاہور رجسٹری میں پیشی کے لئے میڈیا پرسنز کو نوٹسز جاری کردئیے جن میں حمید ہارون، میر شکیل الرحمن ،فہد حسین ،آئی اے رحمان، کامران خان ،مجیب الرحمن شامی ،کاشف عباسی، حامدمیر، میاں عامرمحمود ،مس رمیزہ ،سرمد علی اورضیا شاہد شامل ہیں۔نوٹسز کے مطابق ان میڈیا پرسنز کو آج صبح 10بجے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں طلب کیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ شاہد مسعود نے اپنے پروگرام میں زینب قتل کے ملزم عمران کے 37 بینک اکانٹس کا دعوی کیا تھا تاہم اسٹیٹ بینک نے اس دعوے کی تردید کردی ہے۔