افغانستان:کابل میں دھماکے کے دوران 95 افراد ہلاک ، 158 زخمی ہوگئے

افغانستان:کابل میں دھماکے کے دوران 95 افراد ہلاک ، 158 زخمی ہوگئے
کیپشن: afghanistan kabul blast افغانستان کابل دھماکہ

کابل:افغانستان کے شہر کابل میں وزارت داخلہ پرانی عمارت کے قریب دھماکے میں 95 افراد ہلاک اور 158 زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر کابل میں دھماکے کے دوران 95 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 158 زخمی ہیں ، دھماکہ کابل میں وزارت داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب ہوا۔

یہ حملہ شہر میں واقع وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب ہوا جو کہ ہائی پیس کونسل اور یورپی یونین کے دفاتر کے قریب ہے ، اسی علاقے میں دیگر غیر ملکی سفارت خانے اور شہر کی پولیس کا صدر دفتر موجود ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ، اطلاعات کے مطابق بم چھپانے کے لیے ایک ایمبولینس کا استعمال کیا گیا ، عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مذکورہ مقام پر بھیڑ تھی اور دھماکے کے بعد دھواں شہر بھر سے نظر آ رہا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد انتہائی زیادہ ہے ، انھیں خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں بھی بڑھے گی۔