مراکش میں سنگ دل شخص نے ماں سمیت خاندان کے 4 افراد کے گلے کاٹ دئیے

مراکش میں سنگ دل شخص نے ماں سمیت خاندان کے 4 افراد کے گلے کاٹ دئیے


رباط:افریقی عرب ملک مراکش میں ایک سنگ دل شخص نے اپنی ماں سمیت خاندان کے 4افراد کے گلے کاٹ کرانہیں موت کے گھاٹ اتار دیا۔


تفصیلات کے مطابق یہ لرزہ خیز واقعہ شمالی مراکش کے تطوان شہر میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا اور پولیس کے مطابق ایک نوجوان نے اپنی ماں، چھوٹے بھائی اور تین اور پانچ سال کی عمر کیدو بھانچوں کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 27 سال بیان کی جاتی ہے۔ ملزم نشے کا عادی بتایا جاتا ہے جو تن تنہا ایک گھر میں رہتا اور بہت کم کسی سے بات چیت کرتا ہے۔


اس کے اہل خانہ بوسافو کالونی میں رہائش پذیر ہیں۔مجرم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ اپنے خاندان کو قتل کرنے والا شخص نفسیاتی عوارض کا شکار ہے۔ اس کے خلاف قانونی کارراوئی شروع کردی تھی ہے۔ خاندان کے بہیمانہ قتل کے اس مجرمانہ واقعے نے پورے مراکش کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔