ٹرمپ کے ٹوئٹس کو امریکا کی آفیشل پالیسی نہیں سمجھتے:وزیراعطم شاہد خاقان  

ٹرمپ کے ٹوئٹس کو امریکا کی آفیشل پالیسی نہیں سمجھتے:وزیراعطم شاہد خاقان  
کیپشن: prime minster shahid khaqan وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ڈیووس:وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے ٹوئٹس کو امریکا کی آفیشل پالیسی نہیں سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی اخبار  واشنگٹن پوسٹ کو انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان دنیا میں دہشت گردی کے خلاف  سب سے بڑی جنگ  لڑ رہا ہے اور سب سے زیادہ قربانیاں دے چکا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ٹرمپ کی ٹویٹس کو امریکا کی سرکاری پالیسی نہیں سمجھتے ، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اپنے وسائل سے اس مشترکہ دشمن کو شکست دی ہے جس پر ساری دنیا مل کر بھی افغانستان میں قابو نہ پا سکی۔

وزیراعظم نے امریکی اخبار پر واضح کیا کہ پاکستان امریکا سے امداد نہیں لیتا بلکہ کولیشن سپورٹ کی مد میں پاکستان اپنی ہی رقم وصول کرتا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی کوئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں اگر کوئی نشاندہی کرتا ہے تو یقیناً پاکستان خود کارروائی کرتا ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی پر بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سوال تو اٹھائیں جا سکتے ہیں لیکن بہرحال وہ عدالتِ عظمیٰ کا فیصلہ ہے۔