عوام نے 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی:ڈاکٹر آصف کرمانی

عوام نے 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی:ڈاکٹر آصف کرمانی
کیپشن: pmln leader asif karmani مسلم لیگ ن کے لیڈر آصف کرمانی

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ جڑانوالہ کے جلسے میں عوام نے بھرپور شرکت کی جوکہ نواز شریف سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن  کے جڑانوالہ میں بھرپور جلسے سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام نے 2018 کے الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی کی بنیاد رکھ دی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جڑانوالہ کی عوام نے نواز شریف سے اپنی محبت کا آج بھرپور ثبوت دے دیا ہے ، نواز شریف پاکستان کے عوام کی آواز بن چکے ہیں ۔