چوتھا ون ڈے،جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

چوتھا ون ڈے،جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ ساؤتھ افریقہ کرکٹ ٹوئٹر

جوہانسبرگ :جنوبی افریقہ کی پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بیٹنگ جاری ہے۔ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے اننگز کا آغاز کیا تاہم ڈی کوک جلد ہی شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جبکہ اس میچ میں سرفراز کی جگہ شعیب ملک ٹیم کی قیادت کررہے ہیں اور سرفراز احمد پر آئی سی سی نے چار میچوں کی پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج چوتھا ون ڈے میچ جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے جس کیلئے گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پروٹیز کو بیٹنگ  کرنے کی دعوت دی ہے۔اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں میزبان ٹیم کو 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

1cc24d9cc286233a7159a44cca81879c

آج دونوں ٹیموں کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے جبکہ شاہین سیریز میں کم بیک اور پروٹیز فیصلہ کن برتری کیلئے پرجوش دکھائی دے رہے ہیں۔اس میچ کو آج پنک ڈے کا نام دیا گیا ہے جبکہ جنوبی افریقی ٹیم گلابی رنگ کی کٹ پہن کر میدان میں اترے گی۔اس میچ میں شعیب ملک کپتانی کریں گے اور انہوں نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دوسرے ون ڈے میں ہونے والے واقعہ کے باعث مجھے کپتانی دی گئی ہے اور میں سنچورین واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کرسکتا۔

جنوبی افریقہ کی ٹیم میں عمران طاہر کی جگہ تبریز شمسی کو واپس شامل کیا گیا ہے جبکہ کپتان فاف ڈوپلیسی نے کہا کہ سرفراز احمد سے متعلق آئی سی سی کا فیصلہ جلد آجائے گا۔یاد رہے کہ سرفراز احمد نے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ کھلاڑی فیلکوایو کو نسلی تعصب پر مبنی الفاظ کہے تھے جس کے بعد ان کو معافی مانگنا پڑی ۔تاہم معافی مانگنا بھی کسی کام نہ آیا اور آئی سی سی نے ایکشن لیتے ہوئے ان پر چار میچ کھیلنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ آئی سی سی چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈ سن کہتے ہیں کرکٹ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے کسی بھی پلیئر کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔

خیال رہے کہ پنک ڈے منانے کا مقصد کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈجمع کرنا ہوتا ہے۔