سعودی عرب میں سیمنٹ کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ

سعودی عرب میں سیمنٹ کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ
کیپشن: Image by Argaam Plus twitter

جدہ:سعوی عرب نے اپنے ہی شہریوں پر بجلیاں گراتے ہوئے سیمنٹ کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ کردیا ۔

ماہرین نے کہا ہے کہ 2018ءکے مقابلے میں رواں سال سیمنٹ کی طلب میں اضافہ قیمت میں فرق کا سبب بن گیا ہے۔

مارکیٹ سروے سے معلوم ہوا ہے کہ مختلف کمپنیوں کی تیار کردہ سیمنٹ کی بوری میں 15 سے 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

قیمت میں اضافے کے باوجود گزشتہ دو ہفتوں کے دوران طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔