جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کو جیت کے لیے 165  رنز درکار

جنوبی افریقا کیخلاف پاکستان کو جیت کے لیے 165  رنز درکار
کیپشن: فوٹو بشکریہ: آئی سی سی ٹوئیٹر اکاؤنٹ

 جوہانسبرگ :جنوبی افریقا کی ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 165  رنز کا ہدف دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، پانچ میچوں کی سیریز کےچوتھے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقا کیطرف  سے ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا. شاہین آفریدی نے دوسرے ہی اوور میں ڈی کوک کو صفر پر آؤٹ کر دیا  جس کے بعد ہینڈرکس بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 2 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان فاف ڈوپلسی نے ہاشم آملہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ  کے لیے 101 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈوپلسی 57 رنز بناکر شاداب خان اور ہاشم آملہ 59 رنز پر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملر بھی صرف 4 رنز کے ہی بنا سکے۔ 

معجزانہ طور پر جنوبی افریقا  کے آخری 5 کھلاڑی  صرف 8 رنز کااضافہ کر سکےاور  164 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ عثمان شنواری نے شاندار لاؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوتے ہوئے  ایک ہی اوور میں3 کھلاڑیوں وین ڈیر ڈاسن، ڈیل اسٹین اور کاگیسو رباڈا کو  آؤٹ کر کے جنوبی افریقا کی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا اور اگلے ہی اوور میں اینڈائل فیلوکایو کو 11 رنز پر آؤٹ کردیا۔

 

قومی ٹیم کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاداب خان اور شاہین آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔