اسرائیل کوتسلیم کرنا سرزمین فلسطین پراسرائیلی قبضہ تسلیم کرناہے، مولانا فضل الرحمان

اسرائیل کوتسلیم کرنا سرزمین فلسطین پراسرائیلی قبضہ تسلیم کرناہے، مولانا فضل الرحمان
کیپشن: فوٹو بشکریہ :

اسلام آباد:مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہے،اسرائیل کوتسلیم کرنے کامطلب فلسطینی سرزمین پراسرائیلی قبضہ تسلیم کرناہے۔ 

تفصیلات کے مطابق، جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات ہو رہی ہے،اسرائیل کوتسلیم کرنے کامطلب فلسطینی سرزمین پراسرائیلی قبضہ تسلیم کرناہے۔ پہلی بار تل ابیب سے طیارہ عمان میں  رکنےکےبعد اسلام آباد آتے ہیں اسرائیلی طیارہ خفیہ کیوں آیا؟دال میں کچھ کالا نہیں دال ہی کالی ہے۔

مسئلہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ ہمیں کشمیر کے مسئلے کو بھی اجاگر کرنا ہے،کشمیری عوام خود کو تنہا نہ سمجھیں ، بدقسمتی سے  یہ پہلی حکومت ہےجس کے پالیسی بیان میں کشمیر کا کوئی تذکرہ نہیں ملتا ۔ انہوں نے استفار کیا کہ کشمیریوں کوایک دوسرے سے ملانے کیلیے راستہ کیوں نہیں کھولاجاتا؟ 

سانحہ ساہیوال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعہ طمانچہ ہے،حکمران یہ داغ کس طرح دھوئیں گے،آئے روزاشتعال انگیز کام کرکےقوم کومشتعل کیاجارہاہے،اس بدنام زمانہ حکومت کی پشت پناہی ختم کردو، باتیں کرتےہوقائد اعظم کی اور اپنے کام دیکھو۔

انہوں نے کہا کہ جب سے وزیراعظم آیامہنگائی دوسوفیصد بڑھ گئی ہے قرضوں کےحجم میں اضافہ ہورہاہے،روپے کی قدرگرگئی ہے،مہنگائی سوسےدوسوفیصدبڑھ گئی ہے1 کروڑنوکریاں دینےکی بات کی تھی ،اس سےزیادہ توتم نےبےروزگارکردیے ہیں50سال پہلے والاکراچی توآدھی آبادی کے خاتمے سے ہی سامنےآسکتاہے۔

فضل الرحمان نے کہا کہ 17 فروری کو مردان اور 24فروری کو بدین میں ملین مارچ ہوگا۔