جوہانسبرگ:پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی

جوہانسبرگ:پاکستان نے جنوبی افریقا کو چوتھے ایک روزہ میچ میں 8 وکٹوں سے شکست دے دی
کیپشن: فوٹو بشکریہ: آئی سی سی

جوہانسبرگ: پاکستان نے چوتھے ایک روزہ میچ میں  جنوبی افریقا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2،2 سے برابر کردی ، سیریز کا فیصلہ کن میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ، جوہانسبرگ میں کھیلے گئے پانچ میچوں کی سیریز  کے چوتھے میچ میں قومی ٹیم نے جنوبی افریقا کےخلاف پر اعتماد بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 165 رنز کا ہدف با آسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر  32 اورز میں پورا کر لیا اور سیریز کو 2،2 سے برابر کر دیا۔ 

اس قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو جنوبی افریقا کیطرف  سے ڈی کوک اور ہاشم آملہ نے اننگز کا آغاز کیا. شاہین آفریدی نے دوسرے ہی اوور میں ڈی کوک کو صفر پر آؤٹ کر دیا  جس کے بعد ہینڈرکس بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ بھی صرف 2 رنز بنانے کے بعد شاہین آفریدی بال پر آؤٹ ہو گئے۔

کپتان فاف ڈوپلسی نے ہاشم آملہ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے تیسری وکٹ  کے لیے 101 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں اسکور کیں، ڈوپلسی 57 رنز بناکر شاداب خان اور ہاشم آملہ 59 رنز پر عماد وسیم کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ ڈیوڈ ملر بھی صرف 4 رنز کے ہی بنا سکے۔ 


معجزانہ طور پر جنوبی افریقا  کے آخری 5 کھلاڑی  صرف 8 رنز کااضافہ کر سکےاور  164 رنز پر پوری ٹیم آؤٹ ہو گئی۔ عثمان شنواری نے شاندار لاؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوتے ہوئے  ایک ہی اوور میں3 کھلاڑیوں وین ڈیر ڈاسن، ڈیل اسٹین اور کاگیسو رباڈا کو  آؤٹ کر کے جنوبی افریقا کی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کردیا اور اگلے ہی اوور میں اینڈائل فیلوکایو کو 11 رنز پر آؤٹ کردیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے عثمان شنواری نے 4، شاداب خان اور شاہین آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عامر اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔