عمران صاحب کاوژن صرف،جھوٹ،جھوٹ اورجھوٹ ہے،   مریم اورنگزیب

عمران صاحب کاوژن صرف،جھوٹ،جھوٹ اورجھوٹ ہے،   مریم اورنگزیب
کیپشن: فوٹو بشکریہ: ٹوئیٹر

اسلام آباد:  مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فوادچودھری صاحب پہلے اپنی حکومت کوپاؤں پرکھڑا کریں پھر اداروں کی بات کریں قوم کوبتائیں کہ عمران صاحب کاوژن صرف،جھوٹ،جھوٹ اورجھوٹ ہے سب سے پہلے اپنے سلیکٹڈ وزیراعظم کوسیاسی تاریخ کا مطالعہ کرائیں۔

 

تفصیلات کے مطابق ،ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے  کہا ہے کہ  وزیراعظم نےیونیورسٹی کےکانووکیشن میں جلسہ عام سے خطاب میں جھوٹ کا  عالمی ریکارڈ قائم کیا جب نواز شریف کی حکومت تھی کون مشرف کی گود میں تھا فواد چودھری صاحب 6 ماہ میں ادارے تاریخی پستی کا شکار ہیں نوازشریف نے ملک کو دہشت گردی سے پاک کیا۔ 

 
علیمہ باجی اور جہانگیر ترین کی لوٹی ہوئی دولت کب قوم کو واپس کریں گے عوام پوچھ رہےہیں کہ علیمہ باجی کی جادوئی سلائی مشین کہاں سے ملتی ہے منی بجٹ کے نام پرفنانس بل میں باجی کلازکے ذریعے این آراو دیا گیا عمران صاحب آپ نےشہباز شریف کیساتھ دشمنی میں عثمان بزدارجیسے لوٹےکووزیرعلیٰ بنایا۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب ہم تمام جھوٹے الزامات کا حساب دےرہے ہیں آپ اپناحساب کب شروع کرینگے خیبرپختونخواکےہیلی کاپٹر،اختیارات کے ناجائز استعمال کا جواب نیب کو دیں آف شورکمپنی نیازی سروسز لمیٹڈ کے ذریعے بنی گالہ کامحل کیسے خریدا قوم کوبتائیں علیمہ باجی نےسلائی مشین کےذریعے اربوں کی جائیداد کیسے بنائی عمران صاحب غیر قانونی پارٹی کے جعلی وزیراعظم ہیں قوم کوبتائیں فارن فنڈنگ کیس میں18جعلی اکاؤنٹس کیوں ڈکلیئرنہیں کیے۔