چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 80 ہو گئیں

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 80 ہو گئیں
کیپشن: چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

بیجنگ: چین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 80 ہو گئی اور دو ہزار سات سو چوالیس افراد متاثر ہیں۔چین نے وبا کو روکنے کے لیے عام تعطیل میں بھی توسیع کر دی ہے۔ حکام نے عام تعطیل کو ختم کرنے کی تاریخ کا اعلان بھی نہیں کیا ہے۔

ادھر امریکا میں کورونا وائرس کے 5 مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے جن کا تعلق کیلی فورنیا، ایری زونا، الی نوائے اور واشنگٹن سے ہے۔ حکام کے مطابق 100 کے قریب مشتبہ مریضوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔

خطرناک اورتیزی سے پھیلتے وائرس کے پیش نظر فرانس نے متاثرہ ووہان شہر سے اپنے شہریوں کو ہنگامی طور پر نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔