لیجنڈری باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

لیجنڈری باسکٹ بال کھلاڑی کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک
کیپشن: گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

نیو یارک: امریکا سے تعلق رکھنے والے باسکٹ بال کے لیجنڈری کھلاڑی کوبی برائنٹ ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہو گئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کوبی برائنٹ پرائیویٹ ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے کہ ریاست کیلی فورنیا کے شہر کلاباسس میں ان کے ہیلی کاپٹر میں آگ بھڑک اٹھی۔

لاس اینجلس کے حکام کے مطابق گزشتہ روز پیش آنے والے حادثے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 9 افراد ہلاک ہو گئے۔

ہلاک ہونے والوں میں باسٹک بال کے لیجنڈی کھلاڑی کوبی برائنٹ اور ان کی 13 سالہ بیٹی گیانا بھی شامل تھیں۔