سکول کے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ، صورتحال تشویشناک 

سکول کے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ، صورتحال تشویشناک 

لاہور : عالمی وبا نے سکول کھولتے ہی اپنااثر دکھا دیا ۔ لاہور کے کئی سکولوں کے اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیموں کے نے کورونا کے حوالے سے لاہور کے مختلف سکولوں کا دورہ کیا جس کے نتیجے میں 8 اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ۔

رپورٹ مثبت آنے پر ان اساتذہ کو سکول سے فوری طور پر چھٹی دے کر قرنطینہ میں رہنے کی ہدایات کردی گئی ۔کورونا مثبت آنے والے سکولوں میں گورنمنٹ گرلز سکول رائیونڈ دو اور گورنمنٹ بوائز سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے تین اساتذہ میں کورونا کی تصدیق ہوئی ۔

اس  کے علاوہ گورنمنٹ ہائی سکول اعوان ٹاؤن میں ایک اور ایل جی ایس جوہر ٹاؤن میں دو اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔