سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کو جہانگیر ترین کی یاد ستانے لگی

سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کو جہانگیر ترین کی یاد ستانے لگی
کیپشن: سینیٹ الیکشن، تحریک انصاف کو جہانگیر ترین کی یاد ستانے لگی
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنانے کی تجویز سامنے آ گئی۔ وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا تو اس میں جہانگیر ترین کا بھی تذکرہ ہوا۔

تحرین انصاف کے رہنما راجہ ریاض نے کہا کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کے لیے خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا جبکہ پنجاب سے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹ دینے کی کمیٹی کا چیئرمین جہانگیر ترین کو بنایا جائے، چوہدری سرور ، شاہ محمود قریشی ، عامر کیانی ، اعجاز چوہدری کو بھی شامل کیا جائے۔

خیال رہے کہ کہ چینی اسکینڈل کی تحقیقات میں جہانگیر ترین کا نام سامنے آیا تھا جس کے بعد سے ان کے اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان فاصلے بڑھ گئے ہیں۔ کمیشن کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ جہانگیر ترین سمیت حکومتی اور اپوزیشن کے کئی سیاستدانوں کی شوگر ملز سالہا سال سے دھوکہ دہی اور فراڈ کے ذریعے چینی کی قیمت میں مصنوعی اضافہ کر کے ناجائز منافع کمارہی ہیں۔