ملائشیا میں ضبط پی آئی اے کا طیارہ واپس مل گیا

ملائشیا میں ضبط پی آئی اے کا طیارہ واپس مل گیا
سورس:   File photo

ملائشیا میں ضبط ہونے والا طیارہ پی آئی اے کو واپس مل گیا ۔  

قومی ائر لائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملائیشیا میں طیارے کی ضبطگی کےمعاملے پر پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کے ساتھ معاملات طے  پاگئے۔

پی آئی اے اور لیزنگ کمپنی کی باہمی رضامندی سے ملائیشیا کی عدالت میں کیس خارج ہوگیا جس کے بعد طیارہ پی آئی اے کے حوالےکردیا گیا ہے ۔

۔

ترجمان نےبتایا کہ پی آئی اے کے جہاز کو مسافر پرواز کے طورپر آپریٹ کرکے واپس لایا جائے گا اور طیارہ واپس لانے کے لیے عملے کو پاکستان سے روانہ کیا جارہا ہے۔

واضح رہےکہ 15 جنوری کو پی آئی اے کے بوئنگ 777 طیارے کو ملائیشیا کے کوالالمپور ائیرپورٹ پر قبضے میں لیا گیا تھا۔ملائشین سول ایوی ایشن حکام نے بتایا تھا کہ لیز کے واجبات ادا نہ کرنے کی وجہ سے عدالتی حکم پر پی آئی اے کے طیارے کو روکا گیا ہے۔