بختاور بھٹوکے لئے بہت سی دعائیں ، مریم نواز کی بختاور کے لئے نیک خواہشات کا پیغام

بختاور بھٹوکے لئے بہت سی دعائیں ، مریم نواز کی بختاور کے لئے نیک خواہشات کا پیغام
سورس:   File photo

لاہور، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بختاور بھٹو کو ان کی شادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ 

میڈیا سے گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ بختاور بھٹو کی شادی پر میری ان کے لئے بہت سی دعائیں ہیں ۔اللہ تعالیٰ ان کو خوشیاں دے ۔ 

جب ان سے پوچھا گیا کہ شادی میں کس کس کو بلایا گیا ہے تو انہوں نے اس بات کا جواب نہیں دیا ۔

دوسری جانب سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانافضل الرحمان کو آصف زرداری کی بیٹی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت نہیں ملی ہے۔