سابق امریکی صدر کے چینل کی بندش میں توسیع

سابق امریکی صدر کے چینل کی بندش میں توسیع
سورس: File photo

واشنگٹن ،یوٹیوب نے سابق صدر ڈونلڈٹرمپ کے چینل پرپابندی میں توسیع کردی ۔ 

برطانوی میڈیا کے مطابق یوٹیوب نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینل پر عائد پابندی میں مزید توسیع کردی ہے جس کے بعد سابق صدر یوٹیوب چینل پر نہ تو کوئی ویڈیو اپ لوڈ کرسکیں گے اور نہ ہی کسی ویڈیو پر اپنا تبصرہ کرسکیں گے۔

یوٹیوب کے ترجمان کے مطابق امریکا میں حالیہ تشدد کے واقعات کے پیش نظر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوٹیوب چینل اکاؤنٹ پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی ہےتاہم یوٹیوب کی ٹیم تمام تر صورتحال پر نظر رکھی ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ کیپٹل ہل پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد 12 جنوری کو یوٹیوب کی جانب سے سابق امریکی صدر کا اکاؤنٹ بند کردیا گیا تھا،اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹوئٹر، فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی بلاک ہے۔