اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، محمود واعظی

اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، محمود واعظی
کیپشن: اسرائیل کے پاس ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت نہیں ہے، محمود واعظی
سورس: فائل فوٹو

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے کہا کہ اسرائیل کے پاس نہ تو ایران پر حملے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور نہ ہی اس میں صلاحیت ہے۔ 

ایران کے صدر حسن روحانی کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی نے اسرائیل کی حملے کی دھمکی کے جواب میں کہا کہ یہ نفسیات کی جنگ ہے اور ہم جانتے ہیں اسرائیل کے پاس نہ تو حملے کا کوئی منصوبہ ہے اور نہ ہی صلاحیت موجود ہے۔ صہیونی حکومت کے کچھ عہدیدار سمجھتے ہیں کہ امریکا ان کی باتوں کو قبول کرے گا لیکن امریکا خود مختار ملک ہے جو اسرائیل کی نہیں سنے گا۔

صدر حسن روحانی کے چیف آسف اسٹاف محمود واعظی نے مزید کہا کہ اس سے قبل سابق صدر ٹرمپ نے اپنے یہودی داماد جیرڈ کُشنر کی مدد سے اسرائیل سے اپنی ہر بات منوا لی اور اسرائیل کے ہاتھ کچھ نہ لگا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے اپنے بیان کہا تھا کہ ایران پر حملوں کے نئے منصوبوں کی تیاری کا حکم دیدیا ہے اور امریکی صدر جوبائیڈن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کی بحالی سے باز رہیں۔