اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

 اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
کیپشن: اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو پاکستان خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف
سورس: فوٹو/بشکریہ آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کیلئے تیار ہیں۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردن کی افواج کے ساتھ دفاعی و سیکیورٹی تعاون کے فروغ کے لیے تیار ہیں۔ اس موقع پر اردن کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے علاقائی امن کے لیے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔