کراچی ٹیسٹ،پاکستان نے پہلی اننگزمیں 8وکٹ پر308رنز بنا لیے

کراچی ٹیسٹ،پاکستان نے پہلی اننگزمیں 8وکٹ پر308رنز بنا لیے

کراچی : پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی ۔ 

پاکستان کی جنوبی افریقہ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں پوزیشن مستحکم ہو گئی ہے۔ پاکستان ٹیم نے 8 وکٹیں کھو کر 308 رنز بنا لیے ہیں۔ کل تیسرے دن کا آغاز کرنے کیلئے پاکستان کی جانب سے حسن علی اور نعمان علی وکٹ پر موجود ہیں۔ 

پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلی اننگز میں 88 رنز کی سبقت حاصل کر لی۔ پاکستان کی جانب سے فواد عالم نے 107 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ فواد عالم کی اننگز کی خاس بات یہ تھی انہوں نے 254 منٹ کریز پر موجود رہے۔ دوسرے بلے بازوں نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور افریقی ٹیم کو آسان وکٹیں نہ دیں۔ فہیم اشرف 64 ، اظہر علی 51 اور محمد رضوان 33 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ 

جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی نگیڈی، ربادا،نوٹیج اور مہارج نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 

اس سے قبل کل کے دن کے اختتام پر پاکستان نے صرف 33 رنز پر 4 وکٹیں گنوا دیں تھی۔ 

آج کے دن کی خاص بات یہ ہے کہ آج پورے دن میں صرف 4 وکٹیں ضائع ہوئی ہیں اور پاکستان نے 275 رنز بنائے ہیں۔  جبکہ کل کے دن میں 14 وکٹیں گری تھی۔