ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی: سندھ بلدیاتی قانون کیخلاف گزشتہ روز احتجاج کے دوران متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر اسلم کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

کراچی میں مبینہ طور پر پولیس تشدد سے جاں بحق ایم کیو ایم کارکن اسلم کی نماز جنازہ میں پارٹی کے اہم رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایم کیو ایم کے سابق رکن رکن اسمبلی فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل ہماری ماؤں، بہنوں پرتشدد کیا گیا، مظلوم قومیتوں پراس سے برا وقت کبھی نہیں آیا۔ وزیراعلیٰ ہاؤس، ریڈ زون میں جانا ہے تو میں پہلے جاؤں گا، اگرانصاف نہیں ہوا تو لاوا پک رہا ہے وہ پھٹے گا، کالے قانون کوواپس لو ورنہ وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ ہو گا، سول نافرمانی اور جیل بھروتحریک بھی شروع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کارکنوں پرتشدد کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں۔ ایم پی اے صداقت عباسی، بہنوں پرتشدد کی مذمت کرتا ہوں۔ پیپلزپارٹی، وزیراعلیٰ سندھ نے تمام حدوں کو پارکیا، متعصب پولیس کے ظالمانہ عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایک اور تحریکی ساتھی ہم سے چھینا گیا ہے جبکہ پاکستان بنانے والوں کی موجودہ نسل کے سپاہی کو چھینا گیا۔

گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی جانب سے حکومت سندھ کے بلدیاتی قانون کے خلاف نکالی گئی ریلی پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا تھا، لاٹھی چارج کے دوران ایک کارکن جاں بحق جبکہ خواتین سمیت متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے تھے اور رکن صوبائی اسمبلی سمیت متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا تھا۔ مذکورہ واقعے کے خلاف ایم کیو ایم پاکستان آج یوم سیاہ منانے کا اعلان بھی کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں