نامور بھارتی ادکارہ مونی رائے نے کس اہم شخصیت سے شادی کی ،تصاویر سوشل میڈیا پروائرل 

Moni Ray, Bollywood, Lollywood, India Actress

ممبئی:بھارت کی نامور ماڈل اور ٹی وی اداکارہ مونی رائے دبئی کے بزنس مین سورج جین کے ساتھ ملیالی رسم و رواج کے تحت ازدواجی رشتے میں بندھ گئیں ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز اداکارہ کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا جو کہ گوا میں منعقد کی گئی ہے۔مونی رائے کی شادی میں ان کے گھروالوں کے علاوہ تمام تر قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پراپ لوڈ کی گئیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ مونی رائے ایک بنگالی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں جبکہ سورج کا تعلق ملیالی فیملی سے ہے اسی لئے ان کی شادی دونوں گھرانوں کی رسم و رواج کے تحت ہورہی ہے۔رپورٹس کے مطابق یہ جوڑا بنگالی رسم و رواج کے تحت بھی شادی کریگا ۔