پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری

 پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز کیخلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری
سورس: فائل فوٹو

کراچی: پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کے پہلے میچ میں ملتان سلطانز کے خلاف کراچی کنگز کی بیٹنگ جاری ہے۔

کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ایونٹ کے افتتاحی میچ میں محمد رضوان نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

بابر اعظم اور شرجیل خان نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا ۔ کراچی کنگز نے اب تک 4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 26رنز بنائے ہیں۔

اس سے قبل رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ذریعے ٹورنامنٹ کا آغاز کیا گیا۔

پاکستان سپر لیگ 2022 کے میچز دو مرحلوں میں کھیلے جائیں گے، پہلا مرحلہ کراچی اور دوسرا لاہور میں منعقد ہو گا۔ لیگ میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی میں صرف 25 فیصد شائقین کے ساتھ میچز کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے اور صرف 8 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہو گی۔

6 ٹیموں پر مشتمل ٹورنامنٹ میں 34 میچ کھیلے جائیں اور 32 دنوں میں ٹورنامنٹ مکمل ہوجائے گا۔

مصنف کے بارے میں