اسلام آباد: قومی اسمبلی کی خالی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا گیا ہے۔ ضمنی انتخابات 16 مارچ کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے استعفوں سے خالی ہونے والی 33 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق امیدوار کاغذات نامزدگی 6سے 8فروری تک جمع کراسکیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پٹرتال 9فروری کو ہوگی ۔ الیکشن کے لئے پولنگ16مارچ کو ہوگی ۔