انٹربینک میں ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند

انٹربینک میں ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند

لاہور: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو آج انٹربینک میں 262 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آج جمعہ کے روز انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک روپے 57 پیسے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 257 روپے کا ہو گیا۔ 
کاروبار کے دوران ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا اور ایک امریکی ڈالر مجموعی طور پر 6 روپے 67 پیسے مہنگا ہو کر 262 روپے تک جا پہنچا۔ 
انٹر بینک میں جمعہ کے روز ڈالر مجموعی طور پر 7 روپے 17 پیسے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر 262 روپے 60 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 7 روپے مہنگا ہو کر 269 روپے کا ہو گیا۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہوا اور انٹر بینک مارکیٹ کے اختتام پر امریکی ڈالر 24 روپے 54 پیسے کے اضافے سے 255 روپے 43 پیسے پر بند ہوا تھا۔ 

مصنف کے بارے میں