فواد چوہدری کو جیل میں بی کلاس ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا

فواد چوہدری کو جیل میں بی کلاس ملے گی یا نہیں؟ فیصلہ نہ ہو سکا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا تاہم جیل میں انہیں بی کلاس ملے گی یا نہیں؟ ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا۔ 
جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا میڈیکل کیا جائے گا جس کے بعد انہیں بیرک الاٹ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا جا سکا کہ فواد چوہدری کو بی کلاس دی جائے گی یا نہیں۔ 
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے گرفتار رہنما فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے کے کیس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں آج پیش کیا گیا تھا جہاں تفتیشی افسر نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ سنایا اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا جبکہ بعد از ضمانت کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ 

مصنف کے بارے میں