فلم جگا جاسوس کی ناکامی کی وجہ انوراگ باسو ہیں: رنبیر کپور

فلم جگا جاسوس کی ناکامی کی وجہ انوراگ باسو ہیں: رنبیر کپور

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار  رنبیر کپورنے بھی فلم "جگا جاسوس " کی ناکامی پر بول پڑے۔ کہتے ہیں ان کی فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو کی غیر ذمہ داری کے باعث ناکام ہوئی ہے۔ بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم برفی کے وقت بھی انوراگ باسو نے لاپرواہی کا ثبوت دیا تھا لیکن فلم کی کامیابی کے باعث انہوں نے ان کے رویے کے خلاف آواز نہیں اٹھائی تھی۔


اداکار نے یہ بھی کہا کہ فلم ڈائریکٹر انوراگ باسو کوئی حق نہیں رکھتے کہ وہ لوگوں کا وقت اور پیسے برباد کریں۔ ادھر انوراگ باسو نے اپنے اوپر ہونیوالی تنقید کو مثبت انداز میں لیتے ہوئے کہا کہ آئندہ وہ اپنے چاہنے والوں کو شکایت کا موقع نہیں دیں گے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں رشی کپور نے فلم کے ڈائریکٹر انوراگ باسو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے کی وجہ سے کوئی اداکار ان کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتا۔ رشی کپور نے رنبیر کپور کی فلم "جگا جاسوس "کی ناکامی کی وجہ بھی انو راگ باسو کو قرار دیا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں