سلمان خان "بگ باس11"کا پرو مو شوٹ کریں گے

سلمان خان

ممبئی : بھارت کے مشہور ریالٹی شو "بگ باس" کے 11 ویں سیزن کی میزبانی اس بار بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کریں گے۔ شو کے نئے سیزن کے پرومو کیلئے اداکار سلمان خان مراکش سے خاص طور پر بھارت آ رہے ہیں۔

بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان اپنے مصروف فلمی شڈیول کے باوجود ہر سال "بگ باس" کے لیے وقت نکال لیتے ہیں۔ آج کل اپنی آنے والی فلم "ٹائیگر زندہ ہے "کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے باوجود وہ "بگ باس 11" میں میزبانی کرتے دکھائی دیں گے۔

اطلاعات کے مطابق ہر سال کی طرح رواں سال بھی "بگ باس" کو نئے انداز میں پیش کیا جائے گا۔شو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سال" بگ باس" ستمبر کی بجائے اکتوبر میں شروع ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں