عماد وسیم کی ممکنہ دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

عماد وسیم کی ممکنہ دلہن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی

لاہور :عماد وسیم کی ممکنہ دلہن کے ساتھ تصویر منظر عام پر آگئی ۔تفصیل کے مطابق چیمپینز ٹرافی جیت کے وطن آنے کے بعد نجی نیوز چینل کے پروگرام میں کہا تھا کہ جس لڑکی کو وہ پسند کرتے ہیں اس کا نام ”A“ سے شروع ہوتا ہے ۔


حال ہی میں سوشل میڈ یا پر عماد وسیم کی ایک لڑکی کے ساتھ تصویر زیر گردش ہے جس کے بارے میں سوشل میڈ یا پر قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ یہ ممکنہ طور پر وہی لڑکی ہے جس سے عماد وسیم شادی کرنے والے ہیں ۔واضح رہے کہ اس بارے میں ابھی کسی قسم کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ عماد وسیم کے ساتھ جس لڑکی کی تصویر سوشل میڈ یا پر گردش کر رہی ہے کیا یہ وہی لڑکی ہے جس کا ذکر آل راﺅنڈر نے پروگرام میں کیا تھا.

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں