اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر لگی فولادی باڑ ہٹا دی

اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر لگی فولادی باڑ ہٹا دی

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کی سلامتی کابینہ کے فیصلے کے مطابق مسجد اقصی ٰ کے دروازوں پر لگائے گئے میٹل ڈیٹیکٹرز  کو   اکھاڑنے کے بعد پولیس نے دروازوں پر  لگی فولادی حفاظتی باڑ کو بھی ہٹا دیا ہے۔ باڑ ہٹنے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس کے عوام نے مسجد اقصیٰ کے بابِ اسبات پر جمع ہو کر خوشی کا اظہار کیا۔

مسجد اقصیٰ وقف کے منیجر عمر قصوانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ کے اندر تحقیقات کے لئے متعین کردہ اپنی تکنیکی ٹیم کا کام مکمل طور پر ختم ہونے کا انتظار کریں گے اور مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے میں عجلت کا مظاہرہ نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں ایک اجلاس کریں گے اور اس بات کا جائزہ لیں گے کہ کیا فیصلہ کیا جائے۔اس دوران اسرائیلی فوجیوں نے مسجد اقصیٰ کے بابِ اسبات کے قریب نماز ادا کرنے والے سینکڑوں افراد پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 2 فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں