عامر اور سلمان فلم ”انداز اپنا اپنا“ کے سیکوئل کا حصہ نہیں

عامر اور سلمان فلم ”انداز اپنا اپنا“ کے سیکوئل کا حصہ نہیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکار عامر خان اور سلمان خان فلم ”انداز اپنا اپنا“ کے سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گے۔

بالی ووڈ ہدایتکار راج کمار سنتوش فلم ”انداز اپنا اپنا“ کا سیکوئل بنائیں گے۔ فلم کے سیکوئل میں عامر خان اور سلمان خان کی بجائے نوجوان اداکار نظر آئیں گے۔
راج کمار سنتوش کا کہنا ہے کہ وہ فلم میں 20سال کی عمر کی لڑکی لینا چاہ رہے ہیں اور اس عمر کی لڑکی کے ساتھ 45اور 50سال کا مرد اچھانہیں لگتا اس لئے وہ فلم کے سیکوئل میں عامر اور سلمان کو کاسٹ نہیں کرنا چاہتے۔فلم کی کاسٹ کے حوالے سے ورون دھون ،رنویر سنگھ اور رنبیر کپور کے نام سامنے آ رہے ہیں تاہم اس بارے میں ابھی کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں