پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 12 واں بوئنگ777 طیارہ شامل کر لیا گیا

پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں 12 واں بوئنگ777 طیارہ شامل کر لیا گیا

لاہور:  پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں بارہواں بوئنگ 777 طیارہ شامل ہو گیا، یہ طیارہ ڈرائی لیز پر حاصل کیا گیا ہے۔طیارے کی ساخت 2009 کی جبکہ ماڈل777-300 اور نشستوں کی تعداد442 ہے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ طیارہ آئر لینڈ کی لیزنگ کمپنی میکوئر سے چھ سال کے لئے حاصل کیا گیا ہے۔ ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد طیارہ اگلے چند دنوں میں پی آئی اے کی بین الاقوامی پروازوں کیلئے دستیاب ہو گا۔ بوئنگ 777 طیارے کی شمولیت کے بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے کی تعداد32 ہو گئی ہے ۔

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیئر حیات نے نئے طیارے کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طیارے کی شمولیت کے بعد مسافروں کو سفر کی جدید ترین سہولتیں دستیاب ہونے کے علاوہ پروازوں کی تعداد اور نیٹ ورک میں اضافہ ممکن ہو سکے گا۔

مصنف کے بارے میں