تکنیکی خرابی، انسٹا گرام 20 منٹ کے لیے ڈاؤن، صارفین پریشان

تکنیکی خرابی، انسٹا گرام 20 منٹ کے لیے ڈاؤن، صارفین پریشان

نیویارک : تصاویر شیئر کرنے کے حوالے سے دنیا   کی مقبول ترین ایپ انسٹا گرام کی سروس پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر حصوں میں اچانک ڈاﺅن ہو گئی۔
سمارٹ فون میں اس کی ایپ اوپن کرنے پر نیوز فیڈ ری فریش نہیں ہو رہی تھی جو کہ ممکنہ طور پر اس کے سروسز میں کسی مسئلے کی وجہ سے تھا۔ اسی طرح ڈیسک ٹاپ پر انسٹاگرام کی ویب سائٹ اوپن کرنے پر یہ پیغام سامنے آتا رہا۔ یہ سروس کئی منٹ تک ڈاﺅن رہی اور یہ مسئلہ دنیا کے متعدد ممالک میں صارفین کو درپیش آیا۔
متعدد صارفین کو ایپ پر لاگ ان ہونے، تصاویر لوڈ کرنے اور دیگر  مسائل کا سامنا رہا۔ اس کے صارفین ستر کروڑ سے زائد ہیں اس لیے 20 منٹ کی بندش بھی انٹرنیٹ صارفین کو ردعمل ظاہر کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔
کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ ویسے اس طرح کے مسائل دیگر مقبول ایپس یا سائٹس کو درپیش ہوتے رہتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں