ذیابیطس کے خاتمے کیلئے ویکسین ٹیسٹ کیلئے تیار

ذیابیطس کے خاتمے کیلئے ویکسین ٹیسٹ کیلئے تیار

ہیلسنکی: 20 سال کی طویل جدوجہد کے بعد فن لینڈ کے ماہرین نے ٹائپ 1 ذیابیطس کے خلاف ایک موثر ویکسین تیار کر لی ہے ۔ اس ویکسین کی ا نسانی آزمائشیں 2018 سے شروع کر دی جائیں گی۔

اگرچہ اس ویکسین کو ٹائپ 1 ذیابیطس کے خلاف پہلی موثر دوا بھی قرار دیا جا رہا ہے لیکن اسے بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اس بیماری کا مکمل علاج ہرگز نہیں اور اس کی بدولت ٹائپ 1 ذیابیطس کے مکمل خاتمے کی توقع بھی نہیں رکھنی چاہیئے،تاہم یہ مذکورہ وائرس کو ناکارہ بنا کر ٹائپ 1 ذیابیطس کے حالیہ تشویش ناک عالمی پھیلاؤ کو قابو میں ضرور کر سکتی ہے۔
فن لینڈ میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے خلاف تیار کی گئی ویکسین دراصل انسانی جسم میں پائے جانے والے ایک ایسے وائرس کو ناکارہ بناتی ہے جو انسان کے امیون سسٹم کو متاثر کرتا ہے اور جس کے نتیجے میں وہ انسولین بنانے والے خلیات ہی کو ہلاک کرنا شروع کر دیتے ہیں۔
خطرناک بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں ٹائپ 1 ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور تازہ اندازوں کے مطابق ساری دنیا میں اس کے تقریباً 4 کروڑ مریض موجود ہیں جن کی بڑی تعداد یورپی ممالک سے تعلق رکھتی ہے۔