ایران نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والے راکٹ سیمرغ کا کامیاب تجربہ کر لیا

ایران نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والے راکٹ سیمرغ کا کامیاب تجربہ کر لیا

تہران :ایران نے سیٹلائٹ خلا میں لے جانے والے راکٹ سیمرغ کا کامیاب تجربہ کر لیاہے۔ یہ راکٹ سیٹلائٹ کو خلا میں 500 کلو میٹر تک کی دوری تک لے جا سکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا ذرائع کے مطابق راکٹ سیمرغ سے 200 پچاس کلو گرام وزنی سیٹلائٹ کو خلا میں 500 کلو میٹر تک کی دوری تک لے جا سکتا ہے۔ اس راکٹ کا کامیاب تجربہ امام خمینی نیشنل سپیس بیس سے کیا گیا۔
ایرانی خلائی مرکز کے مطابق، سیمرغ راکٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے اور مستقبل قریب میں زیریں زمینی مدار میں سیٹلائٹ بھیجنے کی ملکی ضروریات کو بھی پورا کرے گا۔