پاناما فیصلہ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کرلیا

پاناما فیصلہ، عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو اسلام آباد طلب کرلیا

اسلام آباد: عمران خان نے تمام پارٹی رہنماؤ ں کو اسلام آباد طلب کرلیا۔تحریک انصاف نے پارٹی کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردیں۔عمران خان پارٹی رہنماؤں سے پاناما کیس کے متوقع فیصلے پر مشاورت کریں گے.ذرائع کے مطابق اس اہم اجلاس میں پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے ممکنہ فیصلے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا اور جو بھی فیصلہ ہو اس کے بعد پارٹی کے لائحہ عمل پر بھی غورو فکر کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے 60 روز کی  محنت کے بعد اپنی رپورٹ پر 10 جولائی کو پیش کی جس پر اعتراضات کے حوالے سے سماعت بھی ہوئی تھی اور بعد ازاں 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب کل سنایا جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں